
(24نیوز) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے بیٹرز بابر اعظم اور کوشال مینڈس نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ بنا دیا۔
جمعرات کو پی ایس ایل 11 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے بابر اعظم اور کوشال مینڈس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کے خلاف 246 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا،پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے۔
زلمی کی جانب سے کوشال مینڈس نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم 51 گیندوں پر 87 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
بابر اعظم اور کوشل مینڈس کے درمیان پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت داری قائم ہوئی۔ اس جوڑی نے دوسری وکٹ پر 191 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
اس سے قبل بابر اعظم اور شرجیل خان نے 2021 میں 176 رنز کی شراکت کا ریکارڈ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی سرحدوں پر کس کیلئےبڑا سرپرائز تیار؟












Leave a Reply