ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے پہلے امریکی کوہ پیما انتقال کرگئے



(ویب ڈیسک) ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے پہلے امریکی کوہ پیما کا انتقال ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جم وٹیکر وہ پہلے امریکی تھے جنہوں نے دنیا کی اونچی ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو 1963 میں سر کیا،وہ اس تاریخی امریکی مہم کا حصہ تھے جس نے پہلی بار امریکا کو ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچایا،جم وٹیکر 97 سال کی عمر کی طویل عمر پانے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک لیجنڈ سمجھا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے نہ صرف ایورسٹ سر کیا بلکہ کئی دیگر مہمات میں حصہ لیا،کوہ پیمائی کو فروغ دیا اور نوجوان مہم جوؤں کی رہنمائی کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  بدترین شکست، روسی ٹینس سٹار نے غصے میں ریکٹ توڑ دیا، ویڈیو وائرل





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *