
(24 نیوز )تاریخ میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا نیویارک میں روڈ شو کا شاندار انعقاد ، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی تقریب میں موجود ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا نیویارک میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی تقریب میں موجود ہیں ۔
تقریب میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود،سعودشکیل ،سلمان علی آغا نے شرکت کی ۔
قومی کرکٹرصائم ایوب، ابراراحمد،فہیم اشرف بھی تقریب میں موجود ہیں ۔
امریکامیں پاکستانی سفیررضوان سعیدشیخ بھی روڈشو کی تقریب میں شریک ہوئے۔
پاکستان سپرلیگ کے سی ای اوسلمان نصیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے بات آتے ہی شائقین کاجنون بڑھ جاتاہے،پی ایس ایل ،پاکستان کرکٹ کی شناخت کاذریعہ بن چکی ہیں۔
کھیلوں کے ذریعے ممالک ایک دوسرے کے قریب آرہےہیں۔












Leave a Reply