
(ویب ڈیسک )انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دیدی، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46اعشاریہ 1 اوورز میں 240 رنز بنائے، آرون جارج نے 88 گیندوں پر 85 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 1 چھکا اور 12 چوکے شامل تھے۔
چوہان نے 46 گیندوں پر 46 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، ابھیگیان نے 32 گیندوں پر 22 سکور کیے جس میں 1 چھکا شامل تھا، پٹیل نے 20 گیندوں پر 12 رنز بنائے ، ایوش مہاترے نے 25 گیندوں پر 38 سکور کیے۔محمد صائم اور عبدالسبحان نے 3-3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نقیب شفیق نے 2 وکٹیں حاصل کیں، علی رضا اور احمد حسین نے 1-1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے جواب میں 41 اعشاریہ 2 گیندوں پر 150 رنز بنا سکی ، حذیفہ احسن نے 83 گیندوں پر 70 سکور کیے جس میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے، فرحان یوسف نے 34 گیندوں پر 23 سکور کیے جس میں 1 چھکا اور 2 چوکے شامل تھے۔
عثمان خان نے 42 گیندوں پر 16 سکور کیے جس میں 1 چھکا اور 1 چوکا شامل تھا۔ بھارت کی جانب سے دیپش اور چوہان 3-3 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ بائولر رہے ، کشن سنگھ نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ پٹیل اور سوریا ونشی نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں :بنگلادیش پریمیئر لیگ کا آغاز 26 دسمبر سےہوگا












Leave a Reply