
(24 نیوز)دھرمشالا میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
پروٹیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 117 رنز بنائے ،مارکرم 46 گیندوں پر 61 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
ڈونون فریرا نے 15 گیندوں پر 20 سکور کیے جس میں 1 چھکا اور 1 چوکا شامل تھا، ارینچ نورتیج نے 12 گیندوں پر 12 سکور کیے جس میں 1 چھکا شامل تھا، بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ ، ہرشت رانا ، ورن چکرورتی اور کلدیپ یادیو نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں ، جبکہ ہاردیک پانڈیا، شویم ڈوبے نے 1-1کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 15 اعشاریہ 5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ابھیشک شرما نے 18 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، شبھمن گل نے 28 گیندوں پر 28 سکور کیے جس میں 5 چوکے شامل تھے۔
تلکا ورما نے 34 گیندوں پر 26 سکور کیے جس میں 3 چوکے شامل تھے۔سوریا کمار یادیو نے 11 گیندوں پر 12 جبکہ ڈوبےنے 4 گیندوں پر 10 سکور کیے ، نگیدی، جینسن اور بوش نے 1-1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں :آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی نئی شرائط شامل نہیں، وزارت خزانہ کی تردید












Leave a Reply