
( ویب ڈیسک )ایشز سیریز میں انگلینڈ ٹیم کے سکیورٹی سٹاف کا آسٹریلوی میڈیا کے نمائندے سے جھگڑا ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیز سیریز میں آسٹریلوی میڈیا اور انگلش کرکٹ ٹیم کے تعلقات ناخوشگوار ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ ٹیم کے سکیورٹی سٹاف کی برسبین اور ایڈیلیڈ میں میڈیا سے جھگڑا ہوا، برسبین ائیرپورٹ پرٹی وی کیمرامین کو سکیورٹی سٹاف دھکے دیتے نظر آیا جبکہ ایڈیلیڈ میں بھی کوریج کے دوران انگلش سکیورٹی سٹاف نے مداخلت کی۔
یہ بھی پڑھیں:ہینڈ شیک! بھارتی ہٹ دھرمی برقرار
اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے میڈیا کو کہا کہ دوران سفر ٹیموں کا خیال رکھا جائے گا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں میچز کے دوران انٹرویو کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوں گی تاہم ائیرپورٹس، ہوٹل اور ٹرانزٹ میں ایک فاصلے سے ویڈیو بنائی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب ٹی وی انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ برسبین میں پبلک مقام پر ویڈیوبناتے وقت روکا گیا،کام پیشہ وارانہ انداز میں ہو رہا تھا، سٹاف کی حفاظت سب سے اہم ہے، اس معاملے کو مناسب فورم پر اٹھائیں گے۔
علاوہ ازیں برسبین میں آسٹریلوی میڈیا نے انگلش پلیئرز کےبغیرہیلمٹ سکوٹی چلانےکی تصاویربھی شائع کی تھیں۔












Leave a Reply