انڈر 19 ایشیا کپ میں بھی بھارت نے پاکستان کیخلاف میچ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں



(24نیوز)انڈر 19 ایشیا کپ میں بھی بھارت نے پاکستان کیخلاف میچ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ سیاست کو جونیئر لیول کرکٹ سے دور رکھے۔

انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت نے آئی سی سی کی درخواست کو یکسر نظرانداز کر دیا، پاکستان کے خلاف میچ میں ٹاس کے موقع پر دونوں کپتان کے درمیان ہینڈ شیک نہیں ہوا۔

 بھارت کے اس عمل کے بعد آئی سی سی بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے بے بس نظر آتا ہے، بھارت کو بار بار منہ کی کھانے کے باوجود شرم نہ آئی۔

پاکستان کے خلاف میچ میں بھارت نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں، بھارت نے اپنے نوجوانوں تک میں سیاست اور تعصب کا زہر بھر دیا ہے۔ 
ایشیا کپ میں پاکستان سے ہاتھ نہ ملانے کے بعد بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود وہی عمل انڈر 19 ایشیا کپ میں دہرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی طلبا کیلئے اہم خبر، دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنا دی

 بھارت ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ میں پاکستان سے نیچے چلا گیا ہے، ٹیسٹ سیریز میں بھی اسے بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور تو اور عالمی کرکٹرز آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل میں آنے لگ گئے ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *