
(24 نیوز)بنگلہ دیش نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں مہمان کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
بنگلہ دیش نے نجم الحسین شنتو (105) کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے۔
لٹن داس 76 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
مزید پڑھیں:آئی پی ایل میں ہنگامہ،شائقین کے درمیان شدید جھگڑا
نیوزی لینڈ کی جانب سے ول اورورکے نے 3، بین لسٹر اور جیڈن لینوکس نے 2، 2 جبکہ ڈین فوکس کروفٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 44.5 اوورز میں 210 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، ڈین فوکس کروفٹ 75 اور نک کیلی 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 5، ناہید رانا اور مہدی حسن میراز نے 2، 2 جبکہ شورف الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس فتح کے ساتھ بنگلہ دیش نے تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔












Leave a Reply