وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میں تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت دے دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بتایا ہے کہ میں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم بھی چاہتے تھے کہ فینز کو اجازت ملنی چاہیے، فرنچائز مالکان کی درخواست پر وزیرِ اعظم نے فائنل کے لیے فینز کو اجازت دے دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے کفایت شعاری مہم پر بھی زور دیا ہے، وزیرِ اعظم کے فیصلے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل میچ 3 مئی کو لاہور میں شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ اس مرتبہ کفایت شعاری مہم کے باعث پاکستان سپر لیگ کے میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔













Leave a Reply