فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات


ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں پہلی باضابطہ ملاقات کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی ، قومی سلامتی مشیر جنرل عاصم ملک اور ڈی جی ایم آئی بھی شریک تھے۔

ایران کے نائب وزیرخارجہ غریب آبادی، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی گزشتہ روز مختصر وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ آج وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

 


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *