بھارتی کرکٹر  کا  حیران کن عمل  سال کا یادگار لمحہ قرار


( ویب ڈیسک )دبئی میں ہونے والے انڈر 19  ایشیا کپ کے پانچویں میچ(Under-19s Asia Cup) میں بھارتی انڈر 19 کرکٹر کشن سنگھ نے سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرکےسیاست کو شکست دی اور شائقین کے دل جیت لیے۔

 انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں پاکستانی بیٹر حذیفہ احسن کے جوتے کا تسمہ کھل گیا، جسے باندھنے میں انہیں دشواری پیش آئی، اس موقع پر کشن سنگھ نے آگے بڑھ کر حذیفہ کا تسمہ باندھ دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو ’’پکچر آف دی ڈے‘‘ اور سال کا یادگار لمحہ قرار دیا۔

قبل ازیں انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت نے آئی سی سی کی درخواست کو یکسر نظرانداز کر دیا، پاکستان کے خلاف میچ میں ٹاس کے موقع پر دونوں کپتان کے درمیان ہینڈ شیک نہیں ہوا۔

بھارت کے اس عمل کے بعد آئی سی سی بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے بے بس نظر آتا ہے، بھارت کو بار بار منہ کی کھانے کے باوجود شرم نہ آئی۔

پاکستان کے خلاف میچ میں بھارت نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں، بھارت نے اپنے نوجوانوں تک میں سیاست اور تعصب کا زہر بھر دیا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *