پنجاب کے تمام بورڈز کے رولز ریگولیشن ایک کرنے کا بڑا فیصلہ


پنجاب میں تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اہم منصوبہ لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

طلبہ کو روایتی درسی کتابوں کے بجائے کروم بکس فراہم کی جائیں گی، اقدام کا مقصد ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینا اور تعلیمی وسائل تک طلبہ کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ منصوبے پر عمل درآمد سے درسی کتابوں کی چھپائی پر آنے والے کروڑوں روپے کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔ کروم بک کا منصوبہ مرحلہ وار متعارف کرایا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں پرائمری کلاسز کے لیے کروم بکس پر مشتمل ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کی تجویز ہے، نتائج کا جائزہ لینے کے بعد منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی۔

دوسری جانب پنجاب کے تمام بورڈز کے رولز ریگولیشن ایک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام تعلیمی بورڈ کے ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی، پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ میں رولز ریگولیشن مختلف ہے۔

رولز ریگولیشن مختلف ہونے سے سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ایکٹ میں تبدیلی پر کام شروع کر دیا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *