بگ بیش:شاہین آفریدی کو باؤلنگ سے روک دیا گیا



( ویب ڈیسک )شاہین آفریدی کا بگ بیش لیگ میں ڈیبیو خوشگوار نہ ہوسکا انہیں دو اعشاریہ چار اوورز کے دوران بولنگ کرانے سے روک دیا گیا۔

بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی جانب سے بولنگ کرانے والے شاہین آفریدی نے اپنے تیسرے اوور میں دو بیمرز کرائیں جس پر امپائر نے شاہین آفریدی کو میچ میں گیند کرانے سے روک دیا۔

 شاہین آفریدی نے 2 اعشاریہ 4 اوورز میں 43 رنز دے کر مہنگے بولر ثابت ہوئے جبکہ وہ کوئی وکٹ بھی نہ لے سکے۔

دوسری جانب میلبرن رینیگیڈ کی جانب سے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی اپنا ڈیبیو کو یادگار نہ بناسکے۔

میلیورن رینی گیڈز کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان دس گیندوں پر صرف 4 رنز اسکور کرسکے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *