بجلی کی ترسیل اور پیداوار کے شعبے میں بڑے اصلاحاتی اقدامات کا آغاز


وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے نظام کی نجکاری کے ذریعے ملک میں مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ کی تشکیل ہی ملک میں توانائی کے مسائل کا پائیدار حل ہے۔

ٹرانسپرنسی کی رپورٹ شفافیت سے فروغ کیلئے ہماری کوششوں کا اعتراف ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے بجلی کی ترسیل کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کے نظام کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بیٹری اینرجی سٹوریج سسٹم پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجی شعبے کی شمولیت سے کام شروع کیا جائے۔

وزیراعظم کو بجلی کی پیداوار، ترسیل، ڈسکوز اور جینکوز کی نجکاری اور پاور سیکٹر میں دیگر اصلاحات کی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فیسکو ، آئیسکو اور گیپکو کی نجکاری کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں ، اس حوالے سے ایکسپریشن آف انٹرسٹ جلد شائع ہوں گے۔

 


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *