پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے نیویارک میں پاکستان سپر لیگ کے روڈ شو کے دوران پی ایس ایل 11 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ روڈ شو میں پی سی بی عہدیداران اور قومی کرکٹرز بھی موجود تھے۔ محسن نقوی نے بتایا کہ گیارہواں ایڈیشن اگلے سال 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ پی ایس ایل کو عالمی سطح پر کامیاب بنانے اور کرکٹ کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں، اور لیگ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مطلوبہ فائدہ ملتا ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔
سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کے شائقین کرکٹ کیلئے تفریح کے اچھے مواقع فراہم کررہی ہے۔













Leave a Reply