بگ بیش لیگ :ہوبارٹ ہری کینز نے سڈنی تھنڈرز کو 4 وکٹوں سےہرا دیا



(24 نیوز )ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے بگ بیش لیگ کے تیسرے میچ میں ہوبارٹ ہری کینز نے سڈنی تھنڈرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے ۔

 میتھیو گلس  نے 7 گیندوں پر 20، سیم کونٹاس نے 25 گیندوں پر 28 سکور کیے، کیمرون 44 گیندوں پر 61 رنز بنا کر نمایاں رہے ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 4 چوکے شامل تھے، شاداب خان نے 24 گیندوں پر 34 سکور کیے جس میں 1 چھکا اور 2 چوکے شامل تھے، ڈینیل سیم نے 11 گیندوں پر 23 سکور کیے ، بلی سٹین لیک نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، کرس جارڈن نے 2 جبکہ نیتھن ایلز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

 ہوبار ٹ ہری کینز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، نخیل چودھری نے 31 گیندوں پر 41 سکور کیے جس میں 3 چھکے اور 1 چوکا شامل تھا، مائیکل اون نے 14 گیندوں پر 32 سکور کیے، جس میں 1 چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔

 بین مک ڈرموٹ نے 24 گیندوں پر 38 سکور کیےجس میں 3 چھکے اور 1 چوکا شامل تھا، میتھیو ویڈ نے 16 گیندوں پر 25 سکور کیے ، ٹم ڈیوڈ نے 17 رنز بنائے ۔شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نیتھن میک انڈریو ، تنویر سانگا اور کرس گرین نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں :انڈر 19 ایشیاءکپ:پاکستان، یو اے ای کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *