
(وسیم احمد)بھارت اور سری لنکا کو ملانے والے مشہور ایڈم برج سے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹوور کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ٹوور کے سلسلے میں کل ٹرافی کو اومان میں پیش کیا جائے گا، ٹی ٹونٹی ٹرافی اومان کے ایوینیو مال اور امارات کرکٹ اکیڈمی میں رکھی جائے گی۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹرافی بھارت کے علاوہ دوسرے میزبان ملک سری لنکا میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، عمان، قطر، نیپال ،بحرین اور منگولیا میں بھی ٹرافی ٹور کا انعقاد ہوگا۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹرافی کو ٹی ٹونٹی لیگز،دو طرفہ سیریز ،سکولز اور تاریخی ملاقات پر شائقین کیلئے رکھا جائے گا،آئندہ سال ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 7فروری سے 8 مارچ کے دوران بھارت اور سری لنکا میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :انڈر 19 ایشیاءکپ:پاکستان، یو اے ای کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا












Leave a Reply