بگ بیش لیگ:بابراعظم دوسرے میچ میں بھی ناکام  



(ویب ڈیسک )بگ بیش لیگ کے دوسرے میچ میں بھی بابر اعظم ناکام ہو گئے۔

بابراعظم نے سڈنی سکسرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے خلاف نو رنز بنائے۔

انہیں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے بالر لیوک ووڈ کی گیند پر میتھیو شارٹ نے کیچ آؤٹ کیا، بگ بیش لیگ کے ڈیبیو میچ میں بھی بابراعظم ناکام رہے تھے۔

اپنے پہلے میچ میں انہوں نے پرتھ اسکارچرز کے خلاف دو رنز بنائے تھے، اس میچ میں سڈنی سکسرز کو پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وارے نیارے ہو گئے،ہر شہری کو حکومت ہر 3 ماہ میں 56 ہزار روپے دے گی

یہ میچ بارش کی وجہ سے گیارہ گیارہ اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ بی بی ایل میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، شاداب خان، محمد رضوان اور دیگر پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں میں شامل ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *