
( وسیم احمد)آئی سی سی نے پلیئرز رکی تازہ ینکنگ جاری کردی۔
آل راؤنڈرز رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب کی پہلی پوزیشن برقرارہے،بھارتی بولر ورون چکرورتی کیریئر کی بہترین 818 ریٹنگ کے ساتھ نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بولر برقراردیئے گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے بولر جیکب ڈفی دوسرے نمبر پر موجودہیں۔
ارشدیپ سنگھ 4 درجے بہتری کے بعد ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں 16ویں نمبر پر آگئے،ساؤتھ افریقہ کے مارکو یانسن 25ویں، نگیڈی 44ویں اور بارٹ مین 68ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے دو کھلاڑی ٹاپ فائیو میں شامل ہیں،تلک ورما دو درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ ابھیشیک شرما ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں بدستور نمبر ون پربرقرار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بگ بیش لیگ:بابراعظم دوسرے میچ میں بھی ناکام
شِوم دُوبے دو درجے ترقی کے بعد 16ویں نمبر پر پہنچ گئے اورآسٹریلیا کے مچل اسٹارک ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں کیریئر بیسٹ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔












Leave a Reply