
( ویب ڈیسک )سہہ ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا،فرحان یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔
سہہ ملکی سیریز اورآئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کےلیےپاکستانی سکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمدحذیفہ کی جگہ عمر زیب کوٹیم میں شامل کیاگیا۔
پاکستان انڈر 19 اسکواڈ میں فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان) شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کو فون پر کہا کہ ۔۔۔پی ٹی آئی رہنما کا بڑا انکشاف
اس کےعلاوہ عبدالسبحان،احمد حسین،علی حسن بلوچ،علی رضا،دانیال علی خان،حمزہ ظہور،حذیفہ احسن، عمرزیب،مومن قمر،محمدصیّام،محمد شایان،نقاب شفیق اورسمیر منہاس انڈر 19 قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
زمبابوےمیں سہہ ملکی سیریز 25 دسمبر سے 6 جنوری تک کھیلی جائےگی،تین ملکی سیریزمیں پاکستان، افغانستان اورمیزبان زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہیں۔
انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں ہوگا۔












Leave a Reply