نیتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں گلین میک گرا کو پیچھے چھوڑ دیا



( ویب ڈیسک )آسٹریلوی ٹیم کے آف اسپنر نیتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سنگ میل عبور کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر گلین میک گرا کی وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

نیتھن لیون نے گلین میک گرا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

 ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کے اولی پوپ اور بین ڈکٹ کو آؤٹ کر کے نیتھن لیون نے اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 564 تک پہنچا دی، جس کے ساتھ ہی وہ میک گرا کی 563 وکٹوں سے آگے نکل گئے۔

آسٹریلوی بولرز میں اب تک صف اول شین وارن ہیں جنہوں نے ٹیسٹ فارمیٹ میں 708 وکٹیں اپنے نام کی ہیں جبکہ دنیا میں سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن 800 ٹیسٹ وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *