دونمبری میں بھارت کا پھر پہلا نمبر عالمی  رپورٹ جاری 



(ویب ڈیسک )دو نمبری میں بھارتی ایتھلیٹس کا مسلسل تیسرے سال دنیا بھر میں پہلا نمبر آیا ہے۔

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی سالانہ رپورٹ میں بھارتی ایتھلیٹس مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ میں سرفہرست پائے گئے۔

واڈا نے 2024 میں دنیا بھر میں ہوئے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹس جاری کر دی جس کے مطابق مختلف کھیلوں میں مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ والے ایتھلیٹس میں بھارتیوں کا مسلسل تیسرے سال پہلا نمبر رہا۔

یہ بھی پڑھیں:سٹار کر کٹر کا مداح سے نامناسب رویہ، ویڈیو وائرل

بھارت کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے 7113 ڈوپ ٹیسٹ کیے جس میں سے 260 مثبت آئے، 2024 کی فہرست میں فرانس 91 مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے ساتھ دوسرے اور اٹلی 85 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

واڈا کی رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوران پاکستان میں 13 مثبت ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ کیے گئے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *