
(24نیوز) پاکستان انڈر 19 بنگلہ دیش انڈر 19 کو شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔
قومی انڈر 19ٹیم نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں کو شکست دے دی، بنگلہ دیشی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 122 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی،قومی ٹیم نے 122 رنز کا ہد ف 63 گیند پہلے ہی حاصل کرلیا،سمیر مہناس نے 69 رنز کی شاندار اینگز کھیلی۔
عبدالسبحان نے 4 وکٹیں حاصل کیں،حذیفہ احسن نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
خیال رہے کہ بارش کے باعث میچ کو 27 ، 27 اورز تک محدود کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت اتوار کو انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں ٹکرائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: برسبین ہیٹ نے بگ بیش لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا












Leave a Reply