
(حافظ شہباز علی )پاکستان سپورٹس بورڈ کی پھرتیاں، پرو ہاکی لیگ کا پہلہ مرحلہ ختم ہونے کے بعد قومی ہاکی ٹیم کا این او سی کا پروانہ منظر عام پر آگیا، ہاکی فیڈریشن کو این او سی قومی ہاکی ٹیم کی لیگ میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر موصول ہوا۔
پی ایس بی کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی آویزں این او سی پر تاریخ 17۔دسمبر تحریر ہے، پی ایس بی نے 17 دسمبر کو بھی اپنے این او سی میں وزارت داخلہ کی کلئیرنس سے مشروط کیا ہے ۔
پی ایچ ایف نے 12 اور 26 نومبر کو ای میل کے ذریعے این او سی کی درخواست کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :وینزویلا کیساتھ ممکنہ جنگ خارج از امکان نہیں: ٹرمپ












Leave a Reply