ایشیز سیریز جیتنے کےلئے آسٹریلیا کو 4 وکٹیں درکار



( ویب ڈیسک )ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہو گئی۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے چوتھےدن کا کھیل ختم ہو گیا، چوتھے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا لیے ہیں۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ول جیکس 11 اور جیمی اسمتھ 2 رنز کےساتھ کریز پر موجود ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا،کے پی حکومت نے بھی’’ بڑااعلان‘‘ کردیا
 آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون اور پٹ کمنز نے 3، 3 وکٹیں لیں۔

آسٹریلیا کو جیت کے لیے 4 وکٹیں جبکہ انگلینڈ کو 228 رنز درکار ہیں۔

چوتھے روز آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 349 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 435 رنز کا ہدف دیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *