(24 نیوز)بگ بیش لیگ سیزن 15 کے ساتویں میچ میں سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سِکسرز آمنے سامنے آئے، جہاں پاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم نے اپنی شاندار بیٹنگ سے شائقین کے دل جیت لیے۔ سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کیریئر کی پہلی نصف سنچری مکمل کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔
بابر اعظم نے دباؤ کے عالم میں ذمہ دارانہ اور دلکش بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے5 خوبصورت چوکوں اور 2 شاندار چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

بابر کی اننگز میں کلاس، اعتماد اور تجربے کی جھلک نمایاں نظر آئی، جس نے ٹیم کے مجموعی سکور کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
سڈنی کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج میچ میں بابر اعظم کی بیٹنگ شائقین کے لیے خاص کشش کا باعث بنی۔

ان کی اننگز نے نہ صرف سڈنی سکسرز کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا بلکہ مخالف بولرز پر بھی واضح دباؤ قائم رکھا۔
بابر اعظم 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،انہوں نے 42 گیندوں پر 58 رنز اسکور کیے۔واضح رہے کہ بابر اعظم کوابتدائی دو میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔












Leave a Reply