
(وسیم احمد)غنی گلاس سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بیکن ہاؤس نے جیت لیا، بیکن ہاؤس نے ایچیسن کالج کی ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست دیدی۔
ایچیسن کالج کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ذوالنورین قیوم 47 واسع نے 42 علی حسین 27 سودیس 18 داؤد نے 16 حسیب اللہ 16 رنز بنائے۔
نوید خان اور علی عثمان خان نے چار چار جبکہ یعقوب خان اور حسنین ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، بیکن ہاؤس نے ہدف آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 30.5 اوورز میں مکمل کر لیا۔
یعقوب خان نے 55 احمد شازل نے 27 حسین ڈار نے 18 رنز بنائے، علی عثمان خان 35 اور محمد احمد 12 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، مغیث واصف 3 علی ملک اور سودیس عالم نے دو، دو جبکہ حسیب اللہ شاہ نے ایک آؤٹ کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے غنی سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کے ایچی سن جیت رہا ہے لیکن بیکن ہاؤس نے اچھا کھیلا پیش کیا، یہی کرکٹ ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس ایونٹ کا کریڈٹ معیز انوار کو جاتا ہے، پچاس لاکھ بیکن ہاؤس اور پچیس لاکھ ایچی سن کالج کو کرکٹ کے فروغ کےلئے دینا کا اعلان کیا گیا۔
فاتح ٹیم بیکن ہاؤس کو دس لاکھ روپے انعام اور ٹرافی دی گئی، رنرز اپ ایچی سن کالج کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :نیا وائرس انفلوائزہ ایچ تھری این ٹو ، روزانہ درجنوں کیس رپورٹ ہونے لگے












Leave a Reply