پاک بھارت فائنل کیا بھارت محسن نقوی سے ٹرافی وصول کریگا؟



(ویب ڈیسک )آج دبئی میں پاکستان اور بھارت کی انڈر19کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل ہورہا ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے ایک بار پھر مہمان خصوصی ہوں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔ 

اگربھارت فائنل جیت گیا تو بھارتی کپتان کو محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنا ہوگی، اس بارے میں اے سی سی اور بھارتی بورڈ ابھی خاموش ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے کون سے ملک سے کرکٹرزکوچنگ سٹاف مانگا؟بڑ ا انکشاف سامنے آگیا

28ستمبر کو دبئی ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کھیلا گیا تھا،جسے بھارت نےپانچ وکٹ سے جیت لیا تھا لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم نے احتجاجاً محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

دو گھنٹے کے انتظار کے بعد بھارتی ٹیم نے تقریب تقسیم انعامات میں شرکت نہیں کی تھی اور ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے محسن نقوی نے اسٹیج پر نہ آنے والی بھارتی ٹیم کی ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر بھجوا دی تھی جو آج تک بھارتی ٹیم کو نہیں مل سکی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *