اب وقت آ گیا ہے کہ۔۔۔  نامورکھلاڑی نے بڑااعلان کردیا



(ویب ڈیسک)دنیا کے نامور ٹینس کھلاڑی اور تین گرینڈ سلام سنگلز ٹائٹلز جیتنے والے اسٹین واورینکا نے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔
اسٹین واورینکا نےاعلان کیا ہے کہ 2026 کا سیزن ان کے پروفیشنل ٹینس کیریئر کا آخری سیزن ہوگا، وہ اپنے طویل اور شاندار کیریئر کو’’بہترین ممکنہ انداز‘‘میں اختتام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں واورینکا نے لکھا کہ ہر کتاب کا ایک اختتام ہوتا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ میں اپنے پروفیشنل ٹینس کیریئر کا آخری باب لکھوں، 2026 میرا آخری سال ہوگا،ان کے اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں ٹینس شائقین جذباتی ہو گئے ہیں۔
اسٹین واورینکا جو مارچ میں 41 برس کے ہو جائیں گے، نے مردوں کے ٹینس کے سنہری دور میں اپنی الگ پہچان بنائی، انہوں نے 2014 میں آسٹریلین اوپن، 2015 میں فرنچ اوپن اور 2016 میں یو ایس اوپن جیت کر ثابت کیا کہ وہ راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ جیسے عظیم کھلاڑیوں کے دور میں بھی بڑے اعزاز حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واورینکا نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 16 اے ٹی پی ٹائٹلز جیتے، تاہم ان کا آخری ٹائٹل 2017 میں جنیوا میں آیا تھا، 2014 میں وہ عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر تک پہنچے مگر حالیہ برسوں میں انجریز نے ان کے کیریئر کو شدید متاثر کیا، جس کے باعث اس وقت وہ 157ویں نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا غیر معمولی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
ٹور لیول پر 582 فتوحات کے ساتھ واورینکا اس وقت فعال کھلاڑیوں میں چوتھے نمبر پر ہیں، ان سے آگے صرف گیل مونفلس ہیں جو خود بھی اگلے سال ریٹائرمنٹ کا ارادہ رکھتے ہیں،واورینکا نے 2008 بیجنگ اولمپکس میں راجر فیڈرر کے ساتھ مل کر ڈبلز میں گولڈ میڈل جیتاجبکہ 2014 میں سوئٹزرلینڈ کو اس کا پہلا ڈیوس کپ ٹائٹل دلانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
وہ اپنے آخری سیزن کا آغاز 2 جنوری سے پرتھ میں شروع ہونے والے یونائیٹڈ کپ سے کریں گے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *