انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے ہیرو سمیر منہاس کون ہیں؟



( ویب ڈیسک )پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز سمیر منہاس 2 دسمبر 2006 کو ملتان میں پیدا ہوئے۔ وہ رائٹ ہینڈ بیٹر ہیں اور لیگ بریک گگلی بھی کرسکتے ہیں، لیکن ٹیم میں ان کا مرکزی کردار بلے باز کے طور پر ہے۔ سمیر کے پسندیدہ کرکٹر ان کے بڑے بھائی اور قومی کرکٹر عرفات منہاس ہیں۔

 سمیر کی عمر 19 برس 19 دن ہے۔ انہوں نے انڈر 19 ایشیا کپ 2025 میں اپنی ٹیم کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ابتدائی میچ میں ملائیشیا کے خلاف ناقابل شکست 177 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو 345 رنز کے بڑے سکور تک پہنچایا۔

 بنگلہ دیش کے خلاف سیمی فائنل میں بھی سمیر نے 69 رنز کی مضبوط اور ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر پاکستان کو فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی یہ شاندار بیٹنگ اور سنبھلی ہوئی شاٹس انہیں ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین اور زیادہ رنز والا کھلاڑی بنا چکی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:چھکوں چوکوں کی برسات، سمیر منہاس نے بھارت کیخلاف میچ میں تاریخ رقم کردی

 سمیر نے ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف 44 جبکہ انڈیا کے خلاف 9 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ سمیر راویتی حریف بھارت کے خلاف بڑی اننگز کھیلنا چاہتے تھے جو انہوں نے ایشیا کپ کے فائنل میں کر دکھایا۔

 ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سمیر منہاس نے 113 گنیدوں پر 17 چوکوں اور 9 چھکوں کے ساتھ شاندار 172 رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 152.21 رہا۔

 اب تک کے میچز میں ان کی فارم اور مستقل مزاجی نے یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ پاکستان کی نوجوان ٹیم کے مستقبل کے بڑے بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

 سمیر منہاس اپنے سکورز، برداشت اور شاٹس کے توازن کے ساتھ ہر کرکٹ شائق کے لیے دلچسپی کا سبب بن گئے ہیں، اور ان کی موجودہ کارکردگی نے انڈر 19 ایشیا کپ میں انہیں ہیرو بنا دیا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *