میسی نے دورہ بھارت سے کتنا کمایا؟



(24 نیوز)ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے دورۂ بھارت پر ہونے والے اخراجات سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

 کولکتہ کے سالٹ لیک سٹیڈیم میں بدنظمی کا شکار ہونے والے ایونٹ کے مرکزی آرگنائزر نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ میسی کو اس دورے کے لیے 89 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

لیونل میسی کے  کولکتہ کے سالٹ لیک سٹیڈیم میں ہونے والے ہنگامہ خیز ایونٹ سے متعلق سپیشل انویسٹی گیشن  کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

 پروگرام کے گرفتار مرکزی آرگنائزر ستادرو دتہ نے تفتیش کے دوران بتایا کہ لیونل میسی ہجوم کے رویے پر شدید ناراض تھے۔

 یہی وجہ تھی کہ وہ مقررہ وقت سے قبل ہی سٹیڈیم چھوڑ کر چلے گئے۔

مزید پڑھیں:ویڈیو:چین میں روبوٹس بھی ڈانسر بن گئے

پروگرام آرگنائزر نے انکشاف کیا ہے کہ لیونل میسی کو بھارت دورے کے لیے 89 کروڑ روپے ادا کیے گئے، جبکہ 11 کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں بھارتی حکومت کو دیے گئے۔

اس طرح اس ٹوور کے مجموعی اخراجات 100 کروڑ روپے تک جاپہنچے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس رقم کا 30 فیصد اسپانسرز سے اور 30 فیصد ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل کیا گیا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *