ویلڈن ٹیم پاکستان!چئیرمین پی سی بی کی انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد



(24نیوز) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نے انڈر 19ایشیا کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ویلڈن ٹیم پاکستان،شاباش سمیر منہاس،یہ  کامیابی  بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

دئبی۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کی،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہا۔

چئیرمین پی سی بی نے کوچ سرفراز احمد اور مینجمنٹ سٹاف کو مبارکباد دی۔

محسن نقوی  پاکستان کرکٹ ٹیم کی سپورٹ کے لیے گراؤنڈ میں آئے شائقین سے بھی ملے۔ شائقین نے محسن نقوی کو انڈر 19 کاایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ 
شائقئین کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے کمال کر دیا ہے،آج پاکستان ٹیم نے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔ 
 چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  نے گرین شرٹس کو مبارکباد دی اور کہا ویلڈن ٹیم پاکستان،شاباش سمیر منہاس، ان کا کہنا تھا کہ  کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے روایتی حریف بھارت کو شکست دی ،بھارت کو ہرانے میں سمیر منہاس کی بیٹنگ پرفارمنس قابل تعریف رہی ،یہ  کامیابی  بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

 محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ میں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا نتیجہ جیت کی صورت میں سامنے آیا،یہ  فتح شائقین کرکٹ کے لیے خوشی اور  فخر کا زبردست لمحہ ہے،پی سی بی کی رائزنگ سٹارز پر سرمایہ کاری کا نتیجہ شاندار فتح کی صورت میں سامنے آیا جو قابل تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم کی انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر ٹیم اور قوم کو مبارکباد





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *