ویسٹ انڈیز کو نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھا ٹیسٹ جیتنے کیلئے 419 رنز درکار



(24 نیوز )نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 43 رنز بنا لیے ہیں ، کالی آندھی کو میچ میں فتح کے لیے مزید 419 رنز درکار ہیں ، جبکہ اس کی 10 وکٹیں باقی ہیں ۔

کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 575 رنز بناتے ہوئے اننگز ڈیکلیئر کر دی ،پہلی اننگز میں ڈیوون کونوے 367 گیندوں پر 227 رنز بنا کر نمایاں رہے ان کی اننگز میں 31 چوکے شامل تھے۔

ٹام لیتھم 246 گیندوں پر 137 رنزبنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ریوندرا نے 106 گیندوں پر 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جیڈن سیلز،اینڈرسن فلپس اور جسٹن گریوس نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں ، کامر روچ  اور روسٹن چیس نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

 ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 420 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ، کیوم ہوج نے 275 گیندوں پر 123 رنز بنائے، برینڈن کنگ نے 104 گیندوں پر 63 سکور کیے، کیمبل نے 45 سکور کیے ، نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

 پٹیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں، کیویز نے دوسری اننگز 306 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی، کونوے 100 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، کیوم ہوج نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے بغیر کسی نقصان 43 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں :سمیر منہاس نے بھارت کیخلاف میچ میں تاریخ رقم کردی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *