ہاتھ نہیں ملانا تھا تو کھیلنے کیوں آئے؟ جاوید میانداد کی بھارتی انڈر19 ٹیم پر کڑی تنقید



(24 نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے بھارت کو عبرت ناک شکست دیکر ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار فتح پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

نیا ناظم آباد گراؤنڈ پر منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم بیٹسمین اور سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ میں کارکردگی بتدریج بہتری کی جانب مائل ہے۔

 فائنل کے بعد رسمی انداز میں ہاتھ نہ ملاکر اپنے بڑوں کی طرح چھوٹے بھارتی کرکٹر بھی تنقید کا نشانہ بنے، جب ہاتھ نہیں ملانا تھا تو کھیلنے کیوں آئے تھے؟۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں  کا رویہ اپنے  وزیراعظم نریندر مودی کی وجہ سے ہے۔

 بھارت کو چاہئے کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ کھیلے، سنیل گواسکر سمیت تمام سابق بھارتی کرکٹر سے کہوں گا کہ وہ نریندر مودی کو سمجھائیں۔

مزید پڑھیں:لاہور میں بسنت کی تیاریاں،پولیس نے  سکیورٹی پلان  تیار کرلیا

جاوید میانداد نے کہا کہ ایشیا کپ انڈر 19 میں بھارت اور پاکستان کا پورا  فائنل مقابلہ دیکھا۔

 دوران کھیل ہمارے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ سخت محنت کی اور کامیابی کو گلے لگایا، یہ جوش اور جذبہ ہی جیت دلاتا ہے۔

صحت کے حوالے سے خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ پیسہ کمانے کی خاطر میری صحت کے حوالے سے جھوٹی خبریں چلائی گئیں۔

 میں نے عوامی آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے لیے کیلئے ویڈیو پیغام دیا تھا، میں مکمل طور پر فٹ اور صحت مند ہوں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *