
( ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ننھے مداح کے دن کو یادگار بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بابر اعظم نے آسٹریلیا میں ملنے والے ننھے مداح کو اپنے گلوز (دستانے) بطور تحفہ دے دیے۔ یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوری ہے کہ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھا مداح بابر اعظم سے ملاقات کے لیے آتا ہے، ایسے میں کیمرے کے پسِ پردہ سے آواز آتی ہے کہ اس بچے کے لیے کوئی مشورہ دے دیں بابر بھائی۔
قومی بلے باز مشورہ کے سوال پر کہتے ہیں کہ ’مشورہ کیا ہے، بس زندگی انجوائے کرے، ساتھ ہی اپنا بیگ کھولتے ہیں، اپنے گلوز (دستانے) ننھے بچے کو دے دیتے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں قومی بلے باز اور ان کے مداح کو سڈنی سکسرز کی جرسی میں دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں آسٹریلوی بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں بابر نے سڈنی تھنڈرز کے خلاف سڈنی سکسرز کے لیے نصف سنچری سکور کی۔
انہوں نے 42 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔












Leave a Reply