بھارتی کپتان روہت شرما کا ویڈیو پیغام میں بڑا اعلان



(ویب ڈیسک)بھارتی ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما نے نئی دہلی کے قریبی شہر  گروگرام  میں ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے مستقبل کے حوالے سے بڑا اپڈیٹ دیا۔ روہت کا کہنا تھا کہ وہ جتنا ممکن ہوسکے اوپر ہی برقرار رہنا چاہتے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا کے نمبر 1 ون ڈے بلے باز روہت شرما نے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے شاندار واپسی کی ہے۔ 38 سالہ ممبئی کے اس کرکٹر نے 2025 میں بھارت کے لیے 14 ون ڈے میچ کھیلے اور دو سنچریوں اور چار نصف سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 650 رنز بنائے۔ اکتوبر 2025 میں آسٹریلیا میں کھیلی گئی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں شاندار بلے بازی کے بعد، جہاں انہیں پلیئر آف دی سیریز بھی منتخب کیا گیا، روہت پہلی بار ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں نمبر 1 پر پہنچے۔آسٹریلیا سیریز سے قبل انکے انٹرنیشنل کیریئر  کے حوالے سے متعدد سوالات اٹھ رہے تھے۔ انہیں بھارت  کی ون ڈے کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا، تو لوگ ریٹائرمنٹ تک کی باتیں کرنے لگے تھے۔ حالانکہ روہت شرما نے اپنی آخری سیریز میں ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جتوائی تھی۔ کچھ غیر ملکی دوروں پر رنز نہ بنا پانے کی وجہ سے روہت شرما پر ہر طرف سے سوالات اٹھنے لگے تھے، تاہم انہوں نے پہلے آسٹریلیا میں رنز بنائے اور پھر جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز میں بھی اپنی فارم برقرار رکھی اور 2نصف سنچریاں بنائیں۔ اور اب روہت شرما اب اس ہفتے ممبئی کیلئے وجے ہزارے ٹرافی میں کھیلتے نظر آئیں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اتوار  کے روز  روہت شرما بھارتی شہر گروگرام میں ایک ایونٹ میں پہنچے، جہاں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے مستقبل کے حوالے سے بڑا اپڈیٹ دیا۔ روہت کے مطابق وہ جتنا ممکن ہوسکے اوپر ہی برقرار رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میری زندگی بھی کچھ ایسی ہی رہی ہے، شروعات کرنا بہت مشکل تھا،لیکن ایک بار جب میں نے رفتار پکڑی، جب میں طیارے میں بیٹھا، تو اس طیارے نے جو بلندی حاصل کی ہے، وہ اب تک نیچے نہیں آئی ہے۔ میرے خیال میں یہی اہم ہے اور میں نہیں چاہتا کہ وہ طیارہ اتنی جلدی لینڈ نہ کرے۔ میں ابھی اوپر ہی رہنا چاہتا ہوں‘‘۔

 یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *