پاکستان نے بھارتی ٹیم کا ٹرافی منصوبہ خاک میں ملا دیا



(ویب ڈیسک)پاکستان نے بھارت سے گروپ میچ میں شکست کا بدلہ بھی لے لیا اور بھارتی ٹیم کا ٹرافی ٹرافی وصول نہ کرنے کا منصوبہ خاک میں ملا دیا ہے۔

 فائنل کے مہمان خصوصی ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی تھے، انہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔

 محسن نقوی 28 ستمبرکو ایشیا کپ فائنل کے موقع پر بھی مہمان خصوصی تھے لیکن بھارتی سینئر کھلاڑیوں نے ان سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی ۔

 ایشیا کپ آج بھی ایشین کرکٹ کونسل کے دبئی ہیڈ کوارٹر میں موجود ہے۔

مزید پڑھیں:ریمپ واک پر تنقید کے بعد جنت مرزا کا ردعمل سامنے آ گیا

اس بار بھی بھارت کے جونیئر کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے دونوں میچوں میں ہینڈ شیک نہیں کیا۔

بھارتی ٹیم کا منصوبہ تھا کہ وہ پاکستانی وزیر داخلہ اور پی سی بی چیئرمین سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔

دوسری طرف پاکستانی کرکٹرز نے بھارت کو شرم ناک شکست دے کر ٹرافی وصول نہ کرنے کا ان کا منصوبہ خاک میں ملادیا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *