ہار برداشت نہ ہوئی بھارتی کرکٹ بورڈ  نے بڑا فیصلہ کر لیا 



(ویب ڈیسک )پاکستان سے ہارنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے اوسان خطا ہوگئے، شدید دباؤ کے پیش نظر اتنی بدترین شکست پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈر19 ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستانی بچوں کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کو بھارتی حکام کےلیے ہضم کرنا مشکل ہوگیا ہے، بھارتی ٹیم اور مینجمنٹ پر ملک میں ہر طرف سے تنقید کے نشتر برسائے جارہے ہیں۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم پاکستان سے کیوں ہاری؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈر19 ٹیم کی فائنل میں ہار پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا مؤقف ہے کہ پاکستان سے شکست قبول نہیں، کوچ رشی کیش کنیٹکر، کپتان آیوش مہاترے سے ناکامی کی وجوہات پوچھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئےحیران کن شرائط سامنے آگئی

ذرائع نے بتایا کہ جونئیر ورلڈکپ سے پہلے آیوش مہاترے کو کپتانی سے ہٹانے کا امکان ہے، بھارتی کھلاڑیوں کے رویے اور ڈسپلن پر بھی بات ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ انڈر19 ایشیاکپ کے گروپ مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی، جس پر بھارتی میڈیا اور متعلقہ حکام نے غرور و تکبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرین شرٹس کو کسی کھاتے میں لانے سے انکار کردیا تھا۔

تاہم دبئی میں گزشتہ اتوار کو ہونے والے انڈر19 ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے مار مار کر بھارت کا بھرکس نکال دیا اور 348 رنز کا بڑا ٹارگٹ دیا، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 191 رنز کے بڑے مارجن سے عبرتناک شکست کا شکار ہوئی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *