
(ویب ڈیسک )ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
کپتان پیٹ کمنز کو ورک لوڈ منجمنٹ کے تحت آرام دے دیا گیا ہے لہٰذا اس ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
جھے رچرڈسن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ نیتھن لیون ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ، لیون کی سرجری ہو گی اور وہ لمبے عرصے کے لئے کرکٹ ایکشن سے دور ہوگئے ہیں۔
The Boxing Day Test squad is here!
Full story https://t.co/QWAKwKJ7tC pic.twitter.com/GJcpkYzb2O
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 23, 2025
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، برینڈن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ اور جوش انگلس شامل ہیں۔
ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، ٹوڈ مرفی، مائیکل نیسر، جھائے رچرڈسن، مچل اسٹارک، جیک ویدر لینڈ اور بیو ویبسٹر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔












Leave a Reply