
( ویب ڈیسک ) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر علی رضا نے کہا کہ ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے تمام فارمیٹس میں ملک کی نمائندگی کرنے کے خواہاں ہیں۔
این انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں وسیم اکرم، وقاریونس، محمدآصف، رانانوید اور محمد سمیع کو باؤلنگ کرتے دیکھتاہوں جبکہ ایشیاکپ فائنل میں محمدعامر کا چیمپئنز ٹرافی والا سپیل یاد کیا۔
نوجوان فاسٹ بولر علی رضا نے کہا کہ وسیم اکرم، ائین بشپ نے میرے لیے ٹوئٹ کیا اور انہوں نے اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا جو میرے لیے فخر کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق بڑے کھلاڑی میری تعریف کررہےتو مجھے بھی اپنا سو فیصد دے کر پرفارمینس دینی ہے، میں تینوں فارمیٹس میں پاکستان کےلیے کھیلنا چاہتاہوں اور اپنی پہچان بنانا چاہتاہوں۔
یہ بھی پڑھیں:’’بس بہت ہو گیا ‘‘پی سی بی نے بڑا فیصلہ کر لیا
اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف شاندار فتح حاصل کرنے پر علی رضا نے کہا کہ سرفرازاحمد نے اپنے تجربے سے قومی انڈر19کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا اور ٹیم نے محنت کی جس کا پھل ملا۔
علی رضا نے کہا کہ سرفرازاحمد نے فیملی کی یاد نہیں آنے دی اور فیملی کا ماحول ٹیم کو دیا، سرفرازاحمد نے چیمپئنز ٹرافی جیتوائی جس سے ہمیں موٹیویشن ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ نے گراؤنڈ میں سو فیصد دینے کا کہا جس کا رزلٹ انڈر19 ایشیاکپ کی ٹرافی میں ملا، مینجمنٹ نے اعتماد دیا جس کے بعد محنت کا سلسلہ جاری رکھا۔
نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ ہم نے بھارت کے خلاف بھی اپنی اچھی کرکٹ کھیلنےپر فوکس رکھا، کرکٹ میں چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، اسپورٹس مین اسپرٹ دکھانا چاہیے۔












Leave a Reply