بھارت  کی پاکستان سے مدد طلب  بڑا دعویٰ سامنے آگیا 



( ویب ڈیسک )سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے اپنے فاسٹ بولرز کی ٹریننگ اور رہنمائی کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

عاقب جاوید نے یہ بات پی سی بی کے آفیشل چینل پر اپلوڈ ہونے والی ایک پوڈکاسٹ میں کہی ، پوڈ کاسٹ میں انہوں نے پاکستان کرکٹ کے مستقبل، ہائی پرفارمنس ڈھانچے، تربیتی پروگرامز اور دیگر پہلوں پر بھی پر بات کی۔

 یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کا نیا سفر، سینئر سیاستدان نے اندر کی بات بتا دی

انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کا اوورسیز پلیئرز کے لیے پروگرام دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو پاکستان میں کوچنگ اور ٹریننگ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت حال ہی میں نیدرلینڈز اور انگلینڈ کے کھلاڑی بھی پاکستان آئے۔

عاقب جاوید نے بتایا کہ یہ پروگرام مستقبل میں دنیا بھر تک پھیلایا جائے گا اور ہمیں ابھی بھارت سے بھی فون کالز آرہی تھیں اوربھارت کی جانب سے اپنے فاسٹ بولرز کی رہنمائی کے لیے درخواست کی گئی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *