32 گیندوں پر شاندار سنچریمعروف کرکٹر نے نیاریکارڈ قائم کر دیا



(ویب ڈیسک)بھارت کے ون ڈے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

بدھ کو وجے ہزارے ٹرافی میں بہار کا مقابلہ اروناچل پردیش سے ہوا جس میں بہار کے کپتان ثاقب الغنی نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 32 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کر دی۔

اس کے ساتھ ہی ثاقب الغنی  لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے بھارتی بیٹر بن گئے جبکہ یہ لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ کی تیسری تیز ترین سنچری ہے۔

بہار کے کپتان  ثاقب الغنی نے اروناچل پردیش کے خلاف 40 گیندوں پر 128 رنز  کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 12 چھکے شامل تھے۔ 
 

اس کے علاوہ  بہار کی جانب سے ویبہو سوریاونشی نے 84 گیندوں پر 190 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، ایوش لوہاروکا نے 56 گیندوں پر 116 رنزبنائے۔

یوں بہار کی ٹیم نے لسٹ اے کرکٹ میں 50 اوورز میں سب سے زیادہ  574 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

واضح رہے کہ لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ورلڈ  ریکارڈ آسٹریلیا کے جیک فریزرمک گروک کے پاس ہے جنہوں نے 2023 میں 29 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *