طلبا و طالبات کے لیے بڑی خوشخبری، محکمہ تعلیم کا آکسفورڈ یونیورسٹی کیلئے اسکالرشپ کا اعلان


محکمہ تعلیم سندھ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کیلئے اسکالرشپ کا اعلان کردیا۔

ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق گریجویٹ، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی امیدواروں کیلئے اسکالرشپ دستیاب ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ اسکالرشپ کیلئے سندھ کا ڈومیسائل اور شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ امیدوار کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے میرٹ پر پورا اترنا اورانگریزی زبان میں مہارت ضروری ہے۔

ترجمان کے مطابق شارٹ لسٹ امیدواروں کو انٹرویو کے بعد فائنل کیا جائے گا، اسکالرشپ بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کے حالیہ آکسفورڈ دورے کے تناظر میں دی جارہی ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *