50 اوورز میں 574 رنز کا ہدف بھارتی کلب کا لسٹ اے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ



(ویب ڈیسک)بھارت کے ون ڈے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی کے میچ میں کئی ریکارڈ بن گئے۔

ٹورنامنٹ میں بہار نے اروناچل پردیش کے خلاف میچ میں کپتان ثاقب الغنی نے تیز کھیلتے ہوئے 32 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنائی۔

اس سنچری کے بعد ثاقب الغنی لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے بھارتی بیٹر بن گئے، یہ لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ کی تیسری تیز ترین سنچری ہے۔

ارونا چل پردیش کے خلاف ثاقب الغنی نے 40 گیندوں پر 128 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اس اننگ میں بارہ چھکے اور دس چوکے شامل تھے۔

ویبہو سوریاونشی نے بہار کی طرف سے کھیلتے ہوئے 84 گیندوں پر 190 رنز بنائے، ایوش لوہاروکا 56 گیندوں پر 116 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں:2025 ءپاکستان کیلئے اسٹریٹجک واپسی اور عسکری اعتماد کا سال ثابت ہوا: دی ڈپلومیٹ

بہار کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 574 رنز بنائے، اس طرح لسٹ اے کرکٹ میں 50 اوورز کا سب سے بڑا اسکور ہونے کا ورلڈ ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *