باکسنگ ڈے ٹیسٹ :آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 152 پر ڈھیر



( ویب ڈیسک )ایشز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 46 ویں اوور میں 152 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

میلبرن میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں میزبان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل نسیر 35 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ اوپننگ بیٹر ٹریوس ہیڈ اور جیک ویدرلینڈ بالترتیب 12 اور 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

مارنس لبوشین 6 اور کپتان استیو اسمتھ صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ عثمان خواجہ نے 29 رنز بنائے اور وکٹ کیپر بیٹر الیکس کیری 20 رنز بنا سکے۔

کیمرون گرین 17 اور مچل اسٹارک نے 1 رنز بنایا جبکہ جھے رچررڈ سن صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ گس انگسٹن نے 2 اور برائڈن کراس سمیت بین اسٹوکس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *