
(24نیوز )ابتدائی تین میچز ہار کر سیریز گنوانے کے بعد انگلینڈ پہلی فتح کے نزدیک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف ملا ہے۔
انگلینڈ نے3وکٹوں کے نقصان پر128 رنز بنالیے ہیں ۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کو پانچ میچز کی سیریز میں 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔












Leave a Reply