پاکستان اورافغانستان کے درمیان میچ کاسنسنی خیز فیصلہ آ گیا



(24نیوز)انڈر 19 سہہ ملکی  سیریز میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرادیا۔

زمبابوے کے دارالحکومت  ہرارے میں کھیلےگئے انڈر 19 سہہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 50  اوورز 226 رنز  بناکر  آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے عثمان نے 75 اور کپتان محبوب خان نے 49 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے چار، محمد صیام اور دانیال علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان کےکپتان فرحان یوسف کے 65 کے علاوہ وکٹ پر کوئی بیٹر زیادہ دیر نہ ٹک سکا، لیکن وکٹ کیپر بیٹر حمزہ ظہور نے پاکستان کو مشکل ترین صورت حال سے نکالا۔

انہوں نے پہلے دانیال خان کے ساتھ 36 رنز کی شراکت بنائی،201 پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے لیکن حمزہ ظہور ڈٹے رہے اور تین گیندوں قبل پاکستان کو فتح دلادی۔

انہوں نے صرف 51 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68  رنز  کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے شدید جھٹکے، عمارتیں لرز اٹھیں





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *