پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری، گھر بیٹھے بڑی سہولت مل گئی


پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی سہولت دے دی گئی۔

آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے لئے فنگر پرنٹس ویریفکیشن کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔

درخواست گزاروں کو فنگر پرنٹس ویریفکیشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، نادرا کے تعاون سے اب پاک آئی ڈی ایپ پر فنگر پرنٹس کی تصدیق کا جدید اور موثر نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔

اس نظام کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ درخواست دینے والے شہریوں کو اب گھر بیٹھے ہی فنگر پرنٹس کی تصدیق کروانے کی سہولت حاصل ہو گی۔

اس نظام کے تحت فنگر پرنٹس کی تصدیق پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے نادرا کے ڈیٹا سے کی جائے گی اور فنگر پرنٹس ویریفکیشن کیلئے پاسپورٹ دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی، وزیر داخلہ

اس نئے نظام کی وجہ سے آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کی پراسیسنگ میں شفافیت اور تیزی آنے کے ساتھ ساتھ وقت کی بچت اور اخراجات کی بھی کمی ہو گی۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *