
(24نیوز)قومی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہو گئیں۔
قومی کرکٹر عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کافی دیر سوچنے اور مسلسل اختلافات کے باعث میں نے اپنی اہلیہ سے راہیں جدا کر لی ہیں۔
عماد وسیم نے کہاکہ بہت سے اختلافات گزشتہ سالوں سے حل نہ ہو سکے،تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، ہماری پرانی تصویریں استعمال نہ کی جائیں، اب ثانیہ اشفاق کو میری اہلیہ نا کہا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ مہربانو نے شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی
عماد وسیم نے کہاکہ ذاتی معاملات پر منفی بات کرنے والوں کے خلاف لیگل ایکشن لوں گا،میں اپنے بچوں کا باپ ہوں اور رہوں گا،ان کی مکمل طور پر دیکھ بھال کروں گا۔
واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق اگست 2019 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے،ان کے تین بچے ہیں،جولائی 2025 میں عماد وسیم کی مبینہ طور پر نائلہ نامی لڑکی کے ساتھ دوستی کی خبر سامنے آئی تھی.












Leave a Reply