
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے ازدواجی تعلق ختم ہونے سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وہ خاتون میرے شوہر سے شادی کی خواہشمند تھی، میں نے بچوں کے مستقبل اور گھر کے وقار کی خاطر ذہنی اذیت اور تلخ رویہ برداشت کیا،انہوں نے کہاکہ جو مجھے خاموش رہنے کا کہہ رہے ہیں ان سے کہوں گی کہ انصاف ضرور ہوگا، اس پورے معاملے میں ہر بات کا دستاویزی ثبوت موجود ہے۔
ثانیہ اشفاق نے کہاکہ جو دھمکی دے رہے ہیں کہ دستاویزات پبلک نہ کروں، ان سے قانونی طور پر نمٹا جائےگا، میں بدلے کے لیے نہیں اپنے بچوں کے لیے سچ بول رہی ہوں۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں ہر اس خاتون کے لیے بول رہی ہوں جس کو خاموش کر دیا جاتا ہے۔
قبل ازیں قومی کرکٹر عماد وسیم نے ثانیہ اشفاق سے راہیں جدا ہونے کا اعلان کیا تھا،عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طویل غور و فکر اور مسلسل اختلافات کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے، متعدد مسائل گزشتہ سالوں سے حل نہیں ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں : معروف قومی کرکٹر عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہو گئیں












Leave a Reply